Featured Post

قرآن مضامین انڈیکس

"مضامین قرآن" انڈکس   Front Page أصول المعرفة الإسلامية Fundaments of Islamic Knowledge انڈکس#1 :  اسلام ،ایمانیات ، بنی...

یہود قرآن کریم کی روشنی میں​ Jews


قرآن میں  پہلی امتوں کا تذکرہ ہے جو کتاب الله کو چھوڑ کر صراط مستقیم سے بھٹک گیئں ان میں یہود کا بہت ذکر ہے  تقریبا 400 آیات (دو پارہ کے برابر ) میں ان  کا مختلف طریقہ سے تزکرہ ہے- سورہ بنی اسرائیل  (١١١ آیات ) کے علاوہ البقرہ، آل عمران اور دوسری سورہ میں ان کا تذکرہ ہے-مسیحیت پر کم از کم 179 آیات ہیں ، سورہ مریم (٩٨  آیات )- اتنی بڑی تعداد میں  آیات، قرآن میں ان کے تذکرہ سے مسلمانوں کو تنبیہہ ہے کہ وہ ان امتوں سے سبق حاصل کریں اور وہ گمراہی کے کام نہ کریں جن کی وجہ سے وہ مغضوب ہوے -   یہود کی چند خصوصیات  قرآن کریم کی روشنی میں​:

1 ۔ عھد شکنی​

فَبِمَا نَقْضِهِم مِّيثَاقَهُمْ لَعَنَّاهُمْ وَجَعَلْنَا قُلُوبَهُمْ قَاسِيَةً يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَن مَّوَاضِعِهِ وَنَسُوا حَظًّا مِّمَّا ذُكِّرُوا بِهِ وَلَا تَزَالُ تَطَّلِعُ عَلَىٰ خَائِنَةٍ مِّنْهُمْ إِلَّا قَلِيلًا مِّنْهُمْ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاصْفَحْ إِنَّ اللَّـهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ ﴿المائدة: ١٣﴾​

پھر ان کی عہد شکنی کی وجہ سے ہم نے ان پر اپنی لعنت نازل فرمادی اور ان کے دل سخت کردیئے کہ وه کلام کو اس کی جگہ سے بدل ڈالتے ہیں اور جو کچھ نصیحت انہیں کی گئی تھی اس کا بہت بڑا حصہ بھلا بیٹھے، ان کی ایک نہ ایک خیانت پر تجھے اطلاع ملتی ہی رہے گی ہاں تھوڑے سے ایسے نہیں بھی ہیں پس توانہیں معاف کرتا جا اور درگزر کرتا ره، بےشک اللہ تعالیٰ احسان کرنے والوں سے محبت کرتا ہے (5:13)

2. کتمان علم ​

وَإِذْ أَخَذَ اللَّـهُ مِيثَاقَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ لَتُبَيِّنُنَّهُ لِلنَّاسِ وَلَا تَكْتُمُونَهُ فَنَبَذُوهُ وَرَاءَ ظُهُورِهِمْ وَاشْتَرَوْا بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا ۖ فَبِئْسَ مَا يَشْتَرُونَ ﴿١٨٧﴾ سورة آل عمران​

اور اللہ تعالیٰ نے جب اہل کتاب سے عہد لیا کہ تم اسے سب لوگوں سے ضرور بیان کرو گے اور اسے چھپاؤ گے نہیں، تو پھر بھی ان لوگوں نے اس عہد کو اپنی پیٹھ پیچھے ڈال دیا اور اسے بہت کم قیمت پر بیچ ڈالا۔ ان کا یہ بیوپار بہت برا ہے (3:187)

3 ۔ حسد​

وَدَّ كَثِيرٌ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ لَوْ يَرُدُّونَكُم مِّن بَعْدِ إِيمَانِكُمْ كُفَّارًا حَسَدًا مِّنْ عِندِ أَنفُسِهِم مِّن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْحَقُّ فَاعْفُوا وَاصْفَحُوا حَتَّىٰ يَأْتِيَ اللَّـهُ بِأَمْرِهِ إِنَّ اللَّـهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ﴿البقرة: ١٠٩﴾​

ان اہل کتاب کے اکثر لوگ باوجود حق واضح ہوجانے کے محض حسد وبغض کی بنا پر تمہیں بھی ایمان سے ہٹا دینا چاہتے ہیں، تم بھی معاف کرو اور چھوڑو یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اپنا حکم لائےئے۔ یقیناً اللہ تعالے ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے (2:109)

4 ۔ سود کھانا​

فَبِظُلْمٍ مِّنَ الَّذِينَ هَادُوا حَرَّمْنَا عَلَيْهِمْ طَيِّبَاتٍ أُحِلَّتْ لَهُمْ وَبِصَدِّهِمْ عَن سَبِيلِ اللَّـهِ كَثِيرًا ﴿١٦٠﴾ وَأَخْذِهِمُ الرِّبَا وَقَدْ نُهُوا عَنْهُ وَأَكْلِهِمْ أَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِلِ ۚ وَأَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ مِنْهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا ﴿١٦١﴾سورة النساء​

جو نفیس چیزیں ان کے لئے حلال کی گئی تھیں وه ہم نے ان پر حرام کردیں ان کے ظلم کے باعث اور اللہ تعالیٰ کی راه سے اکثر لوگوں کو روکنے کے باعث (160) اور سود جس سے منع کئے گئے تھے اسے لینے کے باعث اور لوگوں کا مال ناحق مار کھانے کے باعث اور ان میں جو کفار ہیں ہم نے ان کے لئے المناک عذاب مہیا کر رکھا ہے (4:161)

5 ۔ رشوت لینا​

وَتَرَىٰ كَثِيرًا مِّنْهُمْ يُسَارِعُونَ فِي الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَأَكْلِهِمُ السُّحْتَ لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ﴿المائدة: ٦٢﴾​

آپ دیکھیں گے کہ ان میں سے اکثر گناه کے کاموں کی طرف اور ظلم وزیادتی کی طرف اور مال حرام کھانے کی طرف لپک رہے ہیں، جو کچھ یہ کر رہے ہیں وه نہایت برے کام ہیں (5:62)
ابن کثیر ، طبری ، بغوی اوردیگر مفسرین کا کہنا ہے کہ '' سحت '' سے مراد رشوت ہے

6 ۔ علم ہونے کے باوجود اس پر عمل نہ کرنا​

مَثَلُ الَّذِينَ حُمِّلُوا التَّوْرَاةَ ثُمَّ لَمْ يَحْمِلُوهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ يَحْمِلُ أَسْفَارًا ۚ بِئْسَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِ اللَّـهِ ۚ وَاللَّـهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ ﴿٥﴾ سورة الجمعة​

جن لوگوں کو تورات پر عمل کرنے کا حکم دیا گیا پھر انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا ان کی مثال اس گدھے کی سی ہے جو بہت سی کتابیں لادے ہو۔ اللہ کی باتوں کو جھٹلانے والوں کی بڑی بری مثال ہے اور اللہ (ایسے) ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا (62:5)​

یہودونصاری میں سے وہ لوگ جن پر تورات کی ذمہ داری ڈالی گئی تھی اور انکو حکم تھا کہ وہ تورات کی تعلیم حاصل کریں اور اس پر عمل کریں انہوں نے اس ذمہ داری کو اٹھایا نہ پورا کیا تو ان کے لیے کوئی فضیلت نہیں اور ان کی مثال اس گدھے کی سی ہے جس کی پیٹھ پر علمی کتابوں کا بوجھ لاد دیا گیا ہو کیا یہ گدھا ان کتابوں سے مستفید ہوسکتا ہے جو اس کی پیٹھ پر لاد دی گئی ہی؟ کیا اس سبب سے اسے کوئی فضیلت ہوسکتی ہے یا اس کا نصیب تو بس ان کتابوں کو اٹھانا ہے ؟ یہ مثال اہل کتاب کے ان علما کی ہے جو تورات کے احکامات پر عمل نہیں کرتے جن میں جلیل ترین عظیم ترین حکم حضرت محمد مصطفی ﷺ کی اتباع کا حکم، آپ کی بعثت کی بشارت اور آپ جو قرآن لے کر آئے ہیں اس پر ایمان لانے کا حکم ہے، پس جس کا یہ وصف ہو وہ ناکامی اور خسارے اور اس کے خلاف حجت کے قائم ہونے کے سوا کیا فائدہ حاصل کرسکتا ہے ؟ یہ مثال ان کے احوال کے عین مطابق ہے۔

7 ۔ نافرمانی ، ظلم کرنا اور برائی سے نہ روکنا​

لُعِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِن بَنِي إِسْرَائِيلَ عَلَىٰ لِسَانِ دَاوُودَ وَعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ ۚ ذَٰلِكَ بِمَا عَصَوا وَّكَانُوا يَعْتَدُونَ ﴿٧٨﴾ كَانُوا لَا يَتَنَاهَوْنَ عَن مُّنكَرٍ فَعَلُوهُ ۚ لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَفْعَلُونَ ﴿٧٩﴾سورة المائدة​

بنی اسرائیل کے کافروں پر (حضرت) داؤد (علیہ السلام) اور (حضرت) عیسیٰ بن مریم (علیہ السلام) کی زبانی لعنت کی گئی اس وجہ سے کہ وه نافرمانیاں کرتے تھے اور حد سے آگے بڑھ جاتے تھے (78) آپس میں ایک دوسرے کو برے کاموں سے جو وه کرتے تھے روکتے نہ تھے جو کچھ بھی یہ کرتے تھے یقیناً وه بہت برا تھا (5:79)​

8 ۔ اکابر پرستی​

اتَّخَذُوا أَحْبَارَهُمْ وَرُهْبَانَهُمْ أَرْبَابًا مِّن دُونِ اللَّـهِ وَالْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا إِلَـٰهًا وَاحِدًا لَّا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ سُبْحَانَهُ عَمَّا يُشْرِكُونَ ﴿التوبة: ٣١﴾​

ان لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنے عالموں اور درویشوں کو رب بنایا ہے اور مریم کے بیٹے مسیح کو حالانکہ انہیں صرف ایک اکیلے اللہ ہی کی عبادت کا حکم دیا گیا تھا جس کے سوا کوئی معبود نہیں وه پاک ہے ان کے شریک مقرر کرنے سے (9:31)

9 ۔ غلو فی الدین​

قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لَا تَغْلُوا فِي دِينِكُمْ غَيْرَ الْحَقِّ وَلَا تَتَّبِعُوا أَهْوَاءَ قَوْمٍ قَدْ ضَلُّوا مِن قَبْلُ وَأَضَلُّوا كَثِيرًا وَضَلُّوا عَن سَوَاءِ السَّبِيلِ ﴿٧٧﴾​

کہہ دیجیئے اے اہل کتاب! اپنے دین میں ناحق غلو اور زیادتی نہ کرو اور ان لوگوں کی نفسانی خواہشوں کی پیروی نہ کرو جو پہلے سے بہک چکے ہیں اور بہتوں کو بہکا بھی چکے ہیں اور سیدھی راه سے ہٹ گئے ہیں (5:77)​

10. کتاب الله کو نظر انداز کرکہ دوسری کتب کی طرف رجحان 

حضرت موسی علیہ السلام پر توریت نازل ہوئی مگر تلمود یہودیوں کی مقدس کتاب بن چکی ہے جو کہ توریت کی تفسیر ہے اور یہودیوں کی من پسند بہت ساری بحثیں اس میں موجود ہیں جو توریت میں نہیں ہیں یہودیوں کے نزدیک ایک خاص اہمیت کی حامل ہے حتیٰ کہ یہودی تلمود کے مطالعہ کو توریت کی تلاوت پر ترجیح دیتے ہیں اور اس پر زیادہ یقین رکھتے ہیں۔ تلمود ، میسورہ پبلی کیشنز (73 جلدوں) کا اسکاٹسٹن ایڈیشن۔

تورات میں 304,805 الفاظ ہیں اور تلمود 10 ملین الفاظ ، ایک کروڑ تک الفاظ ہیں ..

یہود ونصاریٰ نے اپنے علماء کو بذات خود احکام وضع کرنے کا اختیار دے رکھا تھا کہ وہ آسمانی کتاب کی تشریح کے طور پر نہیں،؛ بلکہ اپنی مرضی سے جس چیز کو چاہیں، حلال اور جس چیز کو چاہیں، حرام قرار دے دیں، خواہ ان کا یہ حکم اللہ کی کتاب کے مخالف ہی کیوں نہ ہو- ان کی تحریروں کورسول کی وحی کے ساتھ مقدس کتب میں شامل رکھا ہے-

چار اناجیل کےساتھ سینٹ پال کے 13 اوردوسرے رہنماؤں سے 10 منسوب کتب اور خطوط کو "عہد نامہ جدید" [New Testament] کہا جاتا ہے- چارانجیل اور حواریوں سے منسوب 23 دوسری کتب اور خطوط ملا کر عہد نامہ جدید میں ٹوٹل 27 کتب ہیں-
تحقیق کے مطابق "عہد نامہ جدید" میں 7،959 آیات ہیں ، جن میں سے صرف 1،599 مسیح علیہ السلام کے اقوال ہیں, یعنی صرف 20 فیصد ، باقی 80 فیصد حواریوں سے منسوب مواد ہے
نئے عہد نامے میں الفاظ کی تعداد 181،253 ہے۔ ان میں سے صرف 36،450 الفاظ مسیح کے الفاظ ہیں - بمشکل 20 فیصد سے زیادہ۔
امریکی صدر تھامس جیفرسن نے 1820 میں چاروں ا نجیلوں سے حصرت عیسی علیہ السلام کے ارشادات کو اکٹھا کیا تواسے کیا ملا ؟ سرخ الفاظ والی بائبل آپ بھی پڑھ سکتے ہیں ... بغیر کسی کی مدد کے آپ کو معلوم ہو گا مسیح علیہ السلام آپ سے کچھ کہ رہے ہیں ..
یہود و نصاری کی نافرمانیوں کا ذکر ملسمانوں کے لے باعث  عبرت ہے-

ایک  اندازہ کے مطابق
  1. قرآن مجید کی آیات: 6236
  2. قرآن حرف: 320015 / 340740
  3. قرآن کے الفاظ: 77439
  4. قرآن مجید کے ابواب: 114
  5. اب صرف قرآن ہی، محفوظ کتاب ہدایت ہے
الله نے قرآن کو بہترین حدیث کہا (الأعراف 7:185) اور قرآن کے علاوہ کسی اور حدیث پر ایمان سے تین مرتبہ منع فرمایا ( المرسلات 77:50)، (الجاثية45:6)، (قرآن 39:23)- خلفاء راشدین نے قرآن کے بعد احادیث کی کتابت سے منع کر دیا اور اس حکم پر پہلی صدی تک عمل ہوا -

احادیث کی کل تعداد کا صحیح اندازہ کرنا مشکل ہے، اور محدثین کے اس میں مختلف اقوال بھی ہیں، ایک اندازہ کے مطابق احادیث کی تعداد پچیس ہزار سے بھی زائد ہوسکتی ہے- اگر 25000 ہزار احادیث کےاتحریری مواد 125000 آیات کے تحریری مواد کے قریب برابرہے، توقرآن و احادیث کے مجموعہ کو[ 6236 +125000] 131000 آیات کے قریب تحریری مواد سمجھ سکتے ہیں-
نتیجہ, قرآن و حدیث کے مجموعی تحریری مواد کےمشمولات میں قرآن صرف 5%, اور احادیث 95% ہیں, یہ ایک اندازہ کی حد تک حساب کتاب ہے-
اسی طرح قرآن کی آیات کا تناسب اگر متواتر احدیث / سنت متواتر (113) سے کریں تو ٹوٹل تحریری مواد کا 8%, اور قرآن 92% بنتا ہے جو کہ حقیقت پسندانہ تناسب ہے -
ایک طرف کتاب الله ، قرآن اور اس کے ساتھ 51/75 کتب احادیث، اس کی تفصیل بیان کرنے اور سمجھانے کے لیے- یہ تناسب بائبل میں مسیح علیہ السلام سے منسوب اقوال, یعنی صرف 20 فیصد ، باقی 80 فیصد حواریوں سے منسوب مواد سے بھی کم ہے-
اللہ قرآن میں فرماتے ہیں :
" اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟" (54:17,22,32,40)
" ہم نے اس (قرآن) کو تمہاری زبان میں آسان کردیا ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت پکڑیں" ( 44:58)
اوو قرآن اور سنت کی طرف >>> پڑہیں >>>> 
Total verse in Quran = 6236
One Parah                  = 208    
[Parah is later division of Quran in approximately 30 equal parts to complete recitation in one month, especially in Ramadan]
Jews related verses    = 401    About 2 Parahs 
Christians related      = 169    About 0.8 Parah
Jews, Christian Combined= [401+169]-29=541 =2.6 Parah 

Jews/ Children of Israel / People of The Book/ Moses and other messengers
  1. The word(s) "jew" appears 129 time(s) in 115 verse(s) in Quran in Mohsin Khan translation.
  2. The word(s) "children of israel" appears 50 time(s) in 49 verse(s) in Quran in Mohsin Khan translation.
  3. The word(s) "moses" appears 201 time(s) in 189 verse(s) in Quran in Mohsin Khan translation.
  4. The word(s) "jacob" appears 23 time(s) in 19 verse(s) in Quran in Mohsin Khan translation.
  5. The word(s) "اہل کتاب" (پیپ (People of the book, Jews & Chrsitians) appears 31 time(s) in 29 verse(s) in Quran in Urdu (Fateh Jalandhry جالندہری ) translation.
  6. Jews related references in Quran (estimated): Total: 434 times in 401 verses
Christians:
  1. The word(s) "christians" appears 82 time(s) in 78 verse(s) in Quran in Mohsin Khan translation.
  2. The word(s) "christian" appears 4 time(s) in 3 verse(s) in Quran in Mohsin Khan translation.
  3. The word(s) "jesus" appears 27 time(s) in 26 verse(s) in Quran in Abdullah Yusuf Ali translation.
  4. The word(s) "mary" appears 34 time(s) in 31 verse(s) in Quran in Abdullah Yusuf Ali translation.
  5. The word(s) "اہل کتاب" (پیپ (People of the book, Jews & Chrsitians) appears 31 time(s) in 29 verse(s) in Quran in Urdu (Fateh Jalandhry جالندہری ) translation.
  6. Christian related references in Quran (estimated): Total 178 times in 169 verses.
Combined Jews Christian related references in Quran (estimated): Total 581 times in 541 verse.


References:
  1.  https://quransubjects.blogspot.com/2020/01/why-quran.html
  2. https://wp.me/pbruvK-nw
  3. http://forum.mohaddis.com/threads/35014.یہود-کی-چند-صفات-قرآن-کریم-کی-روشنی-میں
  4. https://kheybar.net/ur/2018/09/17/یہودیت-سے-نمٹنے-کی-قرآنی-حکمت-عملی/
  5. The Talmud: Why has a Jewish law book become so popular? https://www.bbc.com/news/magazine-24367959
  6. https://www.jewishvirtuallibrary.org/references-to-jews-in-the-koran
  7. https://jcpa.org/article/verses-and-reality-what-the-koran-really-says-about-jews/
  8. https://medium.com/@dralperbilgili/chosen-or-cursed-what-does-the-quran-say-about-the-jews-b0bed04e4708
  9. https://quranicwarners.org/hadiths
  10. https://referenceworks.brillonline.com/entries/encyclopaedia-of-the-quran/jews-and-judaism-EQCOM_00100?s.num=11#d6602899e238
-----------------
Quran Index 
Jews, Christians

Jews, 5:69, 22:17
  • and Christians, 2:120, 2:139, 3:75, 5:68
  • messenger comes to them, 5:32
  • enmity and hatred among them, 5:64
  • fights between, 2:113
  • food restrictions, 6:146
  • have no rights to claim Allah's bounty exclusively, 57:29
  • heaven not only for them, 2:111
  • say they are "Allah's Children", 5:18
  • believe in but few things, 4:155
  • claim that they alone are close to Allah, 2:94, 62:6
  • denied good things of life, 4:160
  • reasons for, 4:161
  • foods which are forbidden for, 6:146
  • good deeds of ancestors don't count, 2:136
  • hurting themselves by their misinterpretations, 5:64
  • mistaken to believe in their own revelations only, 2:91
  • most have forgotten what they've been told to bear in mind, 5:13
  • most hostile to Muslims, 5:82
  • ransoming each other during the Prophet's life, 2:85
  • religious commandments, 2:43, 2:84-85, 5:32
  • retribution given in the Torah, 5:45
  • righteous will be rewarded, 2:62, 5:65, 5:69
  • say "Ezra is Allah's Son", 9:30
  • say "Our hearts are full of knowledge.", 2:88, 4:155
  • slaying prophets, 2:61, 3:21, 3:112, 3:181, 3:183, 4:155, 4:157, 5:70
  • some distort meanings of all revelations, 4:46, 5:13, 5:41
  • forgive them, 5:13
  • warning to, 4:47
  • forgive Jews who distort the Qur’an, 5:13
  • neither Jew nor Christian, 3:67
Jesus, 4:1639:309:3110:6819:30-3421:9123:5033:761:661:14
  • bears witness on Resurrection Day, 4:159
  • Christians asked not to deify, 4:171
  • creation of, 3:45-4919:22
  • disciples, 3:5261:14
  • divergent views about, 43:65
  • followers above others on Resurrection day, 3:55
  • healing of blind and lepers, raising the dead, 5:110
  • his holy inspiration, 2:872:2525:110
  • his nature is as Adam’s, 3:59
  • is the means to know Judgement Day (alternate translation), 43:61
  • Jews boast of killing, 4:157
  • not Allah, 5:175:725:116
  • only a messenger, 4:1714:1725:7519:30
  • only seemed slain and crucified, 4:157
  • resurrected, 4:158
  • resurrection foretold, 3:5519:33
  • truth about him will be realized when people die, 4:159
  • Trinity
Bible, 5:645:655:68
..

Popular Books