Featured Post

قرآن مضامین انڈیکس

"مضامین قرآن" انڈکس   Front Page أصول المعرفة الإسلامية Fundaments of Islamic Knowledge انڈکس#1 :  اسلام ،ایمانیات ، بنی...

صفحہ اول




قرآن حکیم ، انسانیت کی رہنمائی کے لئےمکمل طور پر محفوظ، آخری کتاب ہے- اس میں چھ ہزار سے زیادہ آیات، سینکڑوں موضوعات کا احاطہ کرتی ہیں- کسی ایک مضمون  کو صحیح طور پر سمجھنے اور تفکر کے لیے قرآن کو تفصیل سے سمجھنا ضروری ہے....


 قارئین کی سہولت کے لئے “قرآن مضامین- ویب نیٹ ورک" لانچ کیا ہے جو کہ، بلاگ سائٹ ، فیس بک پیج ، ٹویٹر اور فلپ بورڈ میگزین کی شکل میں ہے، اس کے علاوہ “وہاٹس ایپ” پر "براڈ کاسٹ" بھی وصول  کی جاسکتی ہے۔ خصوصیت یہ ہے کہ قاری مختلف موضوعات پر منتخب کردہ قرآنی آیات کو ترجمہ اور مختصر تفسیر کے ساتھ دیکھ سکتا ہے، علم، تدبر اور مزید تحقیق کے شوقین قارئین کوزیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے ویب لنکس سے تفسیروں سے گہرا مطالعہ کرنے کا آپشن مہیا ہے-

لنکس :
1.بلاگ سائٹ :  https://QuranSubjects.blogspot.com
2.ٹویٹر :  https://twitter.com/QSubjects
3. فیس بک پیج: https://www.facebook.com/QuranSubject
4.قرآن مضامین میگزین : https://flip.it/aJQcrm 
Quran  Subjects Magazine: https://flip.it/tyMR2p

5. رابطہ / تجاویز /کمنٹس :
 فیس بک میسنجر:  https://www.messenger.com/t/QuranSubject


"قرآن مضامین" بلاگ سائٹ اردو اور انگریزی میں ہے ، جس میں مکمل انگریزی ترجمے کا آپشن سائٹ پر موجود  ہے اور اس لنک کے ذریعے بھی: http://bit.ly/2q4Fw04

قرآن پرایمان ، تلاوت ، سمجھنا ، عمل کرنا اور قرآن کے پیغام کو دوسروں تک پہنچانا ہر مسلمان کا قرآن کے وارث  (35:32) کی حثیت سے دینی فریضہ ہے-

فیس بک پیج، اوردوسرے  سوشل میڈیا پر"مضامین قرآن" پوسٹ کی صورت میں مہیا ہیں ..تاکہ آپ قرآن سے خود فائدہ اٹھا کر اور دوسروں سے شیئر کرکہ اپنا دینی فریضہ اداکرسکتے ہیں- جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قرآن کو ترک کر دینے کا مقدمہ روزِ قیامت اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کریں گے, تو اپ کہہ سکیں گہ آپ نے اپنا فرض ادا کرنے کی کوشش کی:

وَ قَالَ الرَّسُوۡلُ یٰرَبِّ اِنَّ قَوۡمِی اتَّخَذُوۡا ہٰذَا الۡقُرۡاٰنَ مَہۡجُوۡرًا ﴿٢٥:۳۰﴾

"اور رسول کہے گا کہ اے میرے پروردگار! بیشک میری امت نے اس قرآن کو چھوڑ رکھا تھا"  (الفرقان25:30)
اب اس پیغام کو شیئر کرکہ آغاز کر سکتے ہیں .. جزاک الله .
..................

اس سائٹ سے تین طریقوں سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے :

١. اس بلاگ سائٹ پر بڑے بڑے عام ضرورت کے موضوعات کے متعلق آیات اور کچھ آیات کی تفسیر کو اکٹھا کر دیا گیا ہے تاکہ عام  قاری با آسانی اپنی پسند یا ضرورت کے مطابق ایک جگہ پر بنیادی معلومات حاصل کر سکے اور مزید تحقیق کے لیے مہیا کردہ آیات کے لنکس سے فائدہ حاصل کرے کچھ موضوعات درج ذیل ہیں ان میں اضافہ یا تبدیلی  ممکن ہے:
[مکمل مضامین فہرست ، انڈکس پر ملاحضہ فرمائیں]
  1.  توحید
  2.  الله
  3.  اسلام
  4. عقائد اسلام 
  5. ارکان اسلام 
  6. حیات بعد الموت
  7. پچیس (25) انبیاء
  8. محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )
  9.  حیات طیبہ
  10.  الہامی کتب
  11. عبادات 
  12.  تخلیق کائینات
  13.  حیات دنیا
  14.  معاشرت
  15.  معیشیت ، کاروبار ، تجارت .
  16.  احکام الہی
  17.  اسلامی ریاست
  18.  دین اسلام کے نمایاں پہلو
  19. دعوت و تبلیغ
  20. غیر مسلمانوں سے تعلقات .
  21.  ابطال عقائد باطلہ
  22.   مومنین و صالحین
  23.  گمراہ اقوام اور  لوگ
  24. عقل و دانش 
  25. قرآن اور سائینس 
٢. دوسرا طریقه انگریزی حروف تہجی کے مطابق موضوعات کے انڈکس [Alphabetical Index of Quran : A - Z ] کو استعمال کرکہ مطلوبہ ٹوپک پر قرانی آیات کو لنک پر کھول کر پڑھ لیں-

٣. تیسرا طریقه قرآن - موضوعات انڈکس [ Quran Themes Index] کے استعمال کا ہے-اوپر ،  پہلے طریقه (١) میں بلاگ سائٹ پر موجود مواد کو ایک ویب بک [Web Book] کی صورت میں مہیا کر دیا گیا ہے جس کو ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے، اور انڈکس کی صورت میں بلاگ سائٹ پر بھی موجود ہے -
یہ موبائل دوست (Mobile Friendly Web-Book) گوگل ڈاکومنٹ (Google Doc) پر ہے، جو صارف دوست (user friendly ) ہے , ایک سے زیادہ  طریقوں سے ڈاون لوڈ کرنے، "ہوم سکرین" پر شامل کرنے "آف لاین" کے آپشن دیتا ہے جو ہم رکمینڈ کرتے ہیں ، اس طرح ہمیشہ آن لاین ہونے پر اپ ڈیٹ شدہ تفسیر ملے گی - مزید ویب سائٹ، پیج پر بھی انڈکس مہیا ہے جس کو "بک مارک" کر سکتے ہیں اور وہاں انڈکس سے براہ راست کسی ایک آیت یا ٹوپک کا مطالعہ کیا جاسکتا ہے-
ترجمہ :
اردو اور انگریزی [English Website] کی علیحدہ ویب سائٹس ہیں ، لیکن اس سائٹ پر اردو اور انگریزی زبانوں کی سہولت موجود ہے، پھر بھی اگر اردو سے انگریزی یا انگریزی سے اردو ترجمہ کرنا ہو تو گوگل ترجمہ کا ویجیٹ سائیڈ بار میں موجود ہے - اس کے علاوہ اس لنک پر ویب پیج کا ترجمہ حاصل کیا جاسکتا ہے -

یہ سائٹ  قرآن کے حوالے سے اللہ تعالی کا بتایا ہوا امن وسلامتی کا سیدھا راستہ دکھانے کی ایک عاجزانہ کوشش ہے یہاں یہ پہلو مدنظر رکھنا ضروری ہے کہ قرآن کو سمجھنے اور اسلامی  تعلیمات کےلیے صرف کسی ایک طریقه  پرانحصار کرنا سنگین غلطی ہوگی­­- یہ "موبائل دوست "ویب بلاگ "" قرآن کو سمجھنے ، تدبر اور غور و فکر کی طرف راستہ کی صرف  نشاندہی کر سکتی ہے ، شوق پیدا کر سکتی ہے، آپ سوشل میڈیا پر قرانی آیات وتفسیر کو "کاپی پسسٹ" کرکہ شیربھی کر سکتے ہیں -
 حتی المقدور کوشش ہے کہ کوئی غلطی نہ ہو . نادانستہ غلطی پر اللہ سے بخشش کا طالب ہوں- اپ غلطی کی نشاندھی کر سکتے ہیں ، مشورہ ، تجاویز بھی ، سوشل میڈیا  ریفرنس ، میسنجر پر-
اللہ تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے (آمین)
اہم وارننگ :
یہ یا کوئی بھی کتاب." قرآن کریم" کا نعم البدل نہیں ہو سکتی، اصل قرآن عربی میں تلاوت کریں، ترجمہ پڑھیں اورمستند مشہور مفسرین کی ایک سے زیادہ تفاسیر سے استفادہ کریں- یہ صرف شروعات ہے…

  1. قرآن فہمی - گائیڈ ........[........]
  2.  قرآن مضامین انڈکس..[.....] ....


  1. تفہیم القرآن از سید ابو الاعلیٰ مودودی۔
  2. توضیح القرآن از مفتی محمد تقی عثمانی
  3. تدبر قرآن از امین احسن اصلاحی
  4. بیان القرآن از مولانا اشرف علی تھانوی
  5. کنز الایمان از امام احمد رضا خان بریلوی
  6. معارف القرآن از مفتی محمد شفیع عثمانی
  7. تفسیر عثمانی از علامہ شبیر احمد عثمانی
  8. تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف۔
  9. بیان القرآن - ڈاکٹر اسرار احمد 
  10. تفسیر ضیا القرآن ازمنصف ضیاء الامت شیخ مولانا مفتی محمد کرم شاہ الازہری۔
  11. تیسیرالقرآن از مفسر قرآن عبدالرحمن کیلانی(جملہ چار جلدوں پر مشتمل قرآن سے قرآن،حدیث اور سائنسی انداز سے لکھی گئی ہے ترجمہ بہت سلیس ہے -
  12. معارف القرآن از علامہ محمد ادریس کاندھلوی
  13. تیسیر الرحمن لبیان القرآن از ڈاکٹر لقمان سلفی مدنی 
  14. ترجمۃ القرآن از شاہ رفیع الدین دہلوی
  15. تفسیر اشرفی از شیخ الاسلام سید محمد مدنی اشرفی جیلانی (2012)۔ یہ دس جلدوں پر مشتمل ہے -
  16. تفسیر عزیزی (ترجمہ جواہر العزیزی) از شاہ عبد العزیز محدث دہلوی
  17. تفسیر جواہر القرآن از شیخ القرآن مولانا غلام اللہ خان
  18. اکرم التفاسیر از امیر محمد اکرم اعوان
  19. اسرار التنزیل از امیر محمد اکرم اعوان
  20. تفسیر فیض الرحمان روح البیان مترجم از مفتی فیض احمد اویسی
  21. تفسیر مظہری از قاضی محمد ثناء اللہ عثمانی مجددی پانی پتی
  22. تفسیر مظہرالقرآن از مفتی اعظم مظہر اللہ دہلوی
  23. تفسیر نور العرفان از مفتی احمد یار خان نعیمی
  24. تفسیر نعیمی (30 جلدیں) از مفتی احمد یار خان نعیمی۔
  25. تفسیر قصص القرآن از مولانا حفظ الرحمٰن سیوہاروی۔
  26. تفسیر الحسنات از ابو الحسنات سید محمد احمد قادری۔
  27. تعلیم القرآن تفسیر از پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم افضل رحمٰن (ایک جلد)۔
  28. تبیان القرآن از علامہ غلام رسول سعیدی۔ مصنف عالم اسلام کے معروف عالم دین ہیں اور انہوں نے  بارہ(12) جلدوں پر مشتمل یہ اردو تفسیر عالمانہ انداز میں لکھی۔
https://docs.google.com/document/d/1DCXkymQHr1vSCt7xwVpet9CbOcI_hFA80Hq1C8GHqgk/edit?usp=sharing

Popular Books