Featured Post

قرآن مضامین انڈیکس

"مضامین قرآن" انڈکس   Front Page أصول المعرفة الإسلامية Fundaments of Islamic Knowledge انڈکس#1 :  اسلام ،ایمانیات ، بنی...

شفا کے لئیے قرآن مجید کی آیات


شفا کے لئیے  قرآن مجید کی بعض سورتوں اور آیات کو اس حوالے سے خصوصی اہمیت حاصل ہے‘ جن میں سے چند اہم درج ذیل ہیں:۔

1. ۔سورہ فاتحہ :
 سورہ فاتحہ کے بارے میں صحیح بخاری میں حضرت ابو سعیدؓسے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺکے کچھ صحابہ رضی اللہ عنہم سفر میں تھے۔ دوران سفر میں وہ عرب کے ایک قبیلہ پر اترے۔ صحابہ نے چاہا کہ قبیلہ والے انہیں اپنا مہمان بنا لیں‘ لیکن انہوں نے مہمانی نہیں کی‘ بلکہ صاف انکار کر دیا۔ اتفاق سے اسی قبیلہ کے سردار کو سانپ نے ڈس لیا‘ قبیلہ والوں نے ہر طرح کی کوشش کر ڈالی‘ لیکن ان کا سردار اچھا نہ ہوا۔ ان کے کسی آدمی نے کہا کہ چلو ان لوگوں سے بھی پوچھیں جو یہاں آ کر اترے ہیں۔ ممکن ہے کوئی دم جھاڑنے کی چیز ان کے پاس ہو؛ چنانچہ قبیلہ والے ان کے پاس آئے اور کہا کہ بھائیو! ہمارے سردار کو سانپ نے ڈس لیا ہے۔ اس کے لیے ہم نے ہر قسم کی کوشش کر ڈالی‘ لیکن کچھ فائدہ نہ ہوا۔ کیا تمہارے پاس کوئی چیز دم کرنے کی ہے؟ ایک صحابی نے کہا کہ قسم اللہ کی میں اسے جھاڑ دوں گا‘ لیکن ہم نے تم سے میزبانی کے لیے کہا تھا اور تم نے اس سے انکار کر دیا۔ اس لیے اب میں بھی اجرت کے بغیر نہیں جھاڑ سکتا‘ آخر بکریوں کے ایک گلے پر ان کا معاملہ طے ہوا۔ وہ صحابی وہاں گئے اور ''الحمد للہ رب العالمین‘‘ پڑھ پڑھ کر دم کیا۔ ایسا معلوم ہوا جیسے کسی کی رسی کھول دی گئی ہو۔اس حدیث مبارکہ سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ سورہ فاتحہ صرف روحانی امراض کے لیے شفاء ہی نہیں‘بلکہ جسمانی طور پر بھی اگرانسان کو کوئی ضرر پہنچے تو اس کا بھی علاج ہے۔ 

وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ
  👥🗣👥
 کرونا وائرس👹  مستند معلومات Corina19 : The Myths & Reality , Authentic Information
 Social Media 📲 Buck stops here 🕵️‍♀️🇵🇰     https://SalaamOne.com/Corona19

2۔آیت الکرسی: 
آیت الکرسی پڑھنے والا انسان بھی اللہ تبارک وتعالیٰ کی حفاظت میں آجاتاہے۔اس کی فضیلت کے حوالے مسند احمد میں سیدنا ابی بن کعب ؓسے روایت ہے کہ نبی کریمﷺنے ان سے دریافت کیا: اللہ کی کتاب میں کونسی آیت سب سے زیادہ عظمت کی حامل ہے؟ انہوں نے جواباً عرض کیا کہ اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں‘ لیکن جب رسولﷺنے بار بار یہی سوال کیا‘ تو سیدنا ابی بن کعبؓ نے کہا: وہ آیت الکرسی ہے۔ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: ابو المنذر! تمہیں یہ علم مبارک ہو‘ اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے‘ اس آیت کی ایک زبان اور دو ہونٹ ہیں اور یہ اللہ کے عرش کے پائے کے قریب اللہ تعالیٰ کی تقدیس اور پاکی بیان کرتی ہے۔

3۔ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات:
 سورہ بقرہ کی آخری دو آیات اگر رات کو پڑھ لی جائیں تو اللہ تبارک وتعالیٰ کی حفاظت میں آجانے کے لیے یہ کافی ہو جاتی ہیں۔ صحیح مسلم میں حضرت ابو مسعود انصاری ؓسے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: ''جس نے رات کے وقت سورہ بقرہ کی یہ آخری دو آیات پڑھیں‘ وہ اس کے لئے کافی ہوں گی‘‘۔

4۔ دعائے یونس: 
حضرت یونس علیہ السلام جب مچھلی کے پیٹ میں تھے توا نہوں نے اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعا کی
 ''لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین‘‘
 تواللہ تبارک وتعالیٰ نے ان کے غموں کو دور کر دیااور ساتھ یہ بات بھی ارشاد فرمائی کہ وہ اُسی طرح اہل ایمان کے غموں کو دور فرماتے ہیں۔ 

5۔ معوذتین:معوذتین کی تلاوت سے بھی انسان اللہ تبارک وتعالیٰ کی پناہ میں آ جاتا ہے۔

اس حوالے سے چند اہم احادیث درج ذیل ہیں: ۔

(الف) صحیح بخاری میں حضرت عائشہ ؓسے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺجب بیمار پڑتے تو اپنے اوپر معوذتین (سورۃالفلق اور سورۃ الناس) پڑھ کر دم کر لیا کرتے تھے اور اپنے جسم پر اپنے ہاتھ پھیر لیا کرتے تھے‘ پھر جب وہ مرض آپ کو لاحق ہوا‘ جس میں آپ کی وفات ہوئی تو میں معوذتین پڑھ کر آپ پر دم کیا کرتی تھی اور ہاتھ پر دم کر کے نبی کریم ﷺکے جسم پر پھیرا کرتی تھی۔

(ب) صحیح بخاری میں حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺنے مجھے حکم دیا یا (آپ نے اس طرح بیان کیا کہ نبی کریمﷺنے) حکم دیا کہ نظر بد لگ جانے پر معوذتین سے دم کر لیا جائے۔

(ج) سنن نسائی میں حضرت عبداللہ ؓسے مروی ہے کہ ایک رات ہلکی سی بارش ہوئی۔سخت اندھیراتھا۔ہم انتظار میں تھے کہ رسول کریمﷺ تشریف لائیں اور نماز پڑھائیں‘پھر آپﷺنماز کے لیے تشریف لائے اور (مجھے)فرمایا: ''پڑھ‘‘میں نے کہا:کیا پڑھوں؟آپ نے فرمایا:‘‘قل ھو اللہ احد اور معوذتین صبح وشام تین تین دفعہ پڑھا کر۔تجھے ہر مصیبت میں کفایت کریں گی۔‘‘

6۔ احادیث میں مذکور اذکار: قرآن مجید کی طرح احادیث طیبہ میں بھی فائدہ مند اذکار موجود ہیں۔ جو ان اذکار پر مداومت اختیار کرے گا اور خصوصیت سے صبح وشام کے اذکار کی پابندی کرے گا‘ اللہ تبارک وتعالیٰ اس کو دکھوں‘ بیماریوں اور پریشانیوں سے نجات دیتے ہیں۔ اللہ تبارک وتعالیٰ ہم سب کو اپنا ذکر کرنے والے لوگوں میں شامل فرمائے اور ہم سب کی بیماریوں کو دُور فرمائے۔( آمین)  (علامہ ابتسام الہی ظہیر ، دنیا نیوز )
~~~~~~~~~
🌹🌹🌹
🔰 Quran Subjects  🔰 قرآن مضامین 🔰
"اور رسول کہے گا کہ اے میرے رب ! بیشک میری امت نے اس قرآن کو چھوڑ رکھا تھا" [ الفرقان 25  آیت: 30]
The messenger said, "My Lord, my people have deserted this Quran." (Quran 25:30)
~~~~~~~~~
اسلام دین کامل کو واپسی ....
"اللہ چاہتا ہے کہ تم پر ان طریقوں  کو واضح کرے اور انہی طریقوں پر تمہیں چلائے جن کی پیروی تم سے پہلے گزرے ہوئے صلحاء کرتے تھے- وہ اپنی رحمت کے ساتھ تمہاری طرف متوجّہ ہونے کا ارادہ رکھتا ہے ، اور وہ علیم بھی ہے اور دانا بھی- ہاں، اللہ تو تم پر رحمت کے ساتھ توجہ کرنا چاہتا ہے مگر جو لوگ خود اپنی خواہشات نفس کی پیروی کر رہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم راہ راست سے ہٹ کر دور نکل جاؤ. اللہ تم پر سے پابندیوں کو ہلکا کرنا چاہتا ہے کیونکہ انسان کمزور پیدا کیا گیا ہے." (قرآن  4:26,27,28]
اسلام کی پہلی صدی، دین کامل کا عروج کا زمانہ تھا ، خلفاء راشدین اور اصحابہ اکرام، الله کی رسی قرآن کو مضبوطی سے پکڑ کر اس پر کاربند تھے ... پہلی صدی حجرہ کے بعد جب صحابہ اکرام بھی دنیا سے چلے گیے تو ایک دوسرے دور کا آغاز ہوا ... الله کی رسی قرآن کو بتدریج پس پشت ڈال کر تلاوت تک محدود کر دیا ...اور مشرکوں کی طرح فرقہ واریت اختیار کرکہ دین کامل کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے-  ہمارے مسائل کا حل پہلی صدی کے اسلام دین کامل کو واپسی میں ہے  .. مگر کیسے >>>>>>

Popular Books