کیا تم کتاب الله کے علاوہ اور کتابیں چاہتے ہو؟
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: أَكِتَابًا غَيْرَ كِتَابِ اللَّهِ تُرِيدُونَ؟
1۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے حدیث نہ لکھنے کا حکم ،حصرت عمر رضی اللہ اور صحابہ اکرام کا بھی کتب حدیث نہ لکھنے کا فیصلہ ( 45 احادیث ) میں موجود ہے۔
2۔ *اگر یہ 45 احادیث نہ بھی ہوتیں تو "سنت" سے ثابت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی کتاب مدون نہ کی۔ قرآن کو خلفاءراشدین نے کتاب کی صورت مدون کیا اور حدیث کو نہ کیا۔*
3 ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے کچھ صحابہ کو یاداشت کی کمی ، معزوری پر انفرادی طور پر احادیث لکھنے کی اجازت ملی مگر ۔۔۔۔ احادیث لکھنے کی *عام اجازت* نہیں اگر عام اجازت ہوتی تو انفرادی اجازت کیوں حاصل کرتے اور کئی کو انکار بھی ہوا۔
4۔ حفظ کے لیئے زاتی نوٹس لکھنا اور *کتاب حدیث* مدون کرنا دو مختلف باتیں ہیں جبکہ قرآن کے علاوہ کسی کتاب کی ممانعت کا واضح حکم موجود ہے۔
5۔مشہور کتب احادیث تیسری صدی ہجری میں مدون ہوئیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم و خلفا راشدین کی سنت کے برخلاف ۔
6۔ *اگر کسی کو احادیث لکھنے یا نہ لکھنے پر اختلاف یا غلط فہمی ہو بھی تو خلفاء راشدین کے حدیث کی تدوین نہ کرنے کے فیصلہ سے ختم ہو جاتی ہے۔*
7۔ رسول صلی الله علیہ وسلم نے ، خلفاء راشدین کی سنت کو اختلافات کو ختم کرنے کے لئیے سختی سے عمل کرنے، دانتوں سے پکڑنے کا حکم دیا تھا ، اور بدعت ضلالہ سے منع فرمایا (سنن ابی داود 4607 ، الألباني: صحيح، جامع الترمذي: 2676 ، سنن أبي داود: 4607، سنن ابن ماجه: 42، 43 ، مشكوة المصابيح: 165) -
8۔ *اس اہم حدیث کا انکار کرنا ، رسول صلی الله علیہ وسلم کی صریح نافرمانی ہے !*
9۔ *قرآن نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا حکم دیا اور اسے اللہ کی اطاعت قرار دیا۔*
10۔ *اور جو حضرات ، حدیث کو وحی بھی سمجھتے ہیں وہ تو پھر منکر حدیث اور اپنی ہی تاویل کے مطابق منکر وحی بھی بن جاتے ہیں !!!* (و اللہ اعلم)
11۔ *دینی پیشواؤں کی من گھڑت تاویلوں پر یہود و نصاری کی طرح اندھا دھند یقین کرنے کی بجائیے مکمل تحقیق ۔۔۔۔ پڑھ کر خود فیصلہ کریں ۔۔*
کیونکہ ۔۔۔۔۔ جواب دار آپ ہیں ۔۔۔۔
*اور تم ہمارے پاس تنہا تنہا آگئے جس طرح ہم نے اول بار تم کو پیدا کیا تھا اور جو کچھ ہم نے تم کو دیا تھا اس کو اپنے پیچھے ہی چھوڑ آئے اور ہم تو تمہارے ہمراه تمہارے ان شفاعت کرنے والوں کو نہیں دیکھتے جن کی نسبت تم دعویٰ رکھتے تھے کہ وه تمہارے معاملے میں شریک ہیں۔ واقعی تمہارے آپس میں تو قطع تعلق ہوگیا اور وه تمہارا دعویٰ سب تم سے گیا گزرا ہوا (قرآن 6:94 )*
إِنَّ شَرَّ الدَّوَابِّ عِندَ اللَّـهِ الصُّمُّ الْبُكْمُ الَّذِينَ لَا يَعْقِلُونَ ﴿٢٢﴾
*یقیناً اللہ کے نزدیک بدترین قسم کے جانور وہ بہرے گونگے لوگ ہیں جو عقل سے کام نہیں لیتے (قرآن 8:22)*
يَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَن بَيِّنَةٍ وَيَحْيَىٰ مَنْ حَيَّ عَن بَيِّنَةٍ ۗ وَإِنَّ اللَّـهَ لَسَمِيعٌ عَلِيمٌ ﴿٤٢﴾
*جسے ہلاک ہونا ہے وہ دلیل روشن کے ساتھ ہلاک ہو اور جسے زندہ رہنا ہے وہ دلیل روشن کے ساتھ زندہ رہے، یقیناً اللہ سُننے والا اور جاننے والا ہے (قرآن:8:42)*
https://youtu.be/MtuF2N2Utz4
https://Quran1book.blogspot.com
http://bit.ly/31lYQV3
*واضح دلیل اور جہلا*
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم 0 بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
قَالَ يٰقَوۡمِ اَرَءَيۡتُمْ اِنۡ كُنۡتُ عَلٰى بَيِّنَةٍ مِّنۡ رَّبِّىۡ وَاٰتٰٮنِىۡ رَحۡمَةً مِّنۡ عِنۡدِهٖ فَعُمِّيَتۡ عَلَيۡكُمۡؕ اَنُلۡزِمُكُمُوۡهَا وَاَنۡـتُمۡ لَـهَا كٰرِهُوۡنَ ۞ وَيٰقَوۡمِ لَاۤ اَسۡــئَلُكُمۡ عَلَيۡهِ مَالًا ؕاِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ وَمَاۤ اَنَا بِطَارِدِ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا ؕ اِنَّهُمۡ مُّلٰقُوۡا رَبِّهِمۡ وَلٰـكِنِّىۡۤ اَرٰٮكُمۡ قَوۡمًا تَجۡهَلُوۡنَ ۞
(القرآن - سورۃ نمبر 11 هود، آیت نمبر 28-29)
ترجمہ:
اس نے کہا اے میری قوم ! کیا تم نے دیکھا کہ *اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک واضح دلیل پر (قائم) ہوں اور اس نے مجھے اپنے پاس سے بڑی رحمت عطا فرمائی ہو، پھر وہ تم پر مخفی رکھی گئی ہو، تو کیا ہم اسے تم پر زبردستی چپکا دیں گے، جب کہ تم اسے ناپسند کرنے والے ہو۔ ۞ اور اے میری قوم ! میں تم سے اس پر کسی مال کا سوال نہیں کرتا، میری مزدوری اللہ کے سوا کسی پر نہیں اور میں ان لوگوں کو دور ہٹانے والا نہیں جو ایمان لائے ہیں، یقینا وہ اپنے رب سے ملنے والے ہیں اور لیکن میں تمہیں ایسے لوگ دیکھتا ہوں جو جہالت برتتے ہو۔* ۞
🌹🌹🌹
🔰 *Quran Subjects* 🔰 *قرآن مضامین* 🔰
*"اور رسول کہے گا کہ اے میرے رب ! بیشک میری امت نے اس قرآن کو چھوڑ رکھا تھا" [ الفرقان 25 آیت: 30]*
*کیا یہ لوگ قرآن پر تدبر ّنہیں کرتے یا ان کے دلوں پر قفل پڑچکے ہیں[47:24]*
*قرآن کے پیغام کوپھیلانا "جہاد کبیرہ" ہے(25:52)*
🤷🏻♂️
*FB* - https://www.facebook.com/QuranSubject
*English*- https://QuranSubjects.wordpress.com
*Urdu*- https://Quransubjects.blogspot.com
https://flip.it/6zSSlW
The Last, lost Book: https://Quran1book.blogspot.com
#Quran #Islam #Muslims