Featured Post

قرآن مضامین انڈیکس

"مضامین قرآن" انڈکس   Front Page أصول المعرفة الإسلامية Fundaments of Islamic Knowledge انڈکس#1 :  اسلام ،ایمانیات ، بنی...

ریاست ‏، ‏سیاست ‏اور ‏قرآن ‏

پاکستان ، سیاست کے مسائل اور قران



حکمرانوں کو ان کی اہلیت کے مطابق منتخب کریں (قرآن 4:58. 2:247)

فساد مت پھیلاو  (2:205)

بد دیانت لوگوں کی حمایت نہ  کریں (4:105)

گناه اور ﻇلم و زیادتی میں مدد نہ کرو (5:2)

نیکی اور پرہیزگاری میں تعاون کریں(5:2) 

’’ اکثریت ‘‘ حق کی کسوٹی نہیں ہے (6:116). 

انصاف کرو (5:8)

جرائم کی سزا  مثالی انداز میں (5:38) 

گناہ اور ناجائز کاموں کے خلاف جدوجہد کریں (5:63)
 
کسی کے پیچھے اندھا دھند مت چلو  (2:170)

رشوت ستانی میں ملوث نہ ہوں (2:188)

ایک دوسرے کے مال کو ناجائز استعمال نہ کریں (4:29)


وعدہ  کی خلاف ورزی نہ کریں (2:177)

کسی کے اعتماد ، بھروسہ کو ٹھیس مت پہنچاؤ (2:283)

حق کو باطل کے ساتھ نہ ملاؤ (2:42)

میرٹ ، لوگوں کے مابین انصاف کے ساتھ فیصلہ کریں (4:58)

 انصاف کے لئے مضبوطی سے کھڑے ہو جاؤ (4:135)

اللہ کی رحمت سے کبھی امید نہیں چھوڑنا (12:87)

مشاورت سے معاملات کا فیصلہ کریں (42:38)

اللہ سے مغفرت طلب کرو۔ وہ بخشنے والا مہربان ہے (73:20)

#Quran #Pakistan #Politics 
قرآن مضامین :

 اسلامی جمہوریت ایک مکمل جمہوریت ہے اتنی مکمل جتنی کوئی جمہوریت ہوسکتی ہے، البتہ جو چیز اسلامی جمہوریت کو مغربی جمہوریت سے الگ کرتی ہے وہ یہ ہے کہ مغرب کا نظریہ سیاسی 'جمہوری حاکمیت' کا قائل ہے اور اسلام جمہوری خلافت کا-مغربی جمہوریت ایک مطلق العنان خدائی ہے جو اپنے اختیارات کو آزادانہ استعمال کرتی ہے- اس کے برعکس اسلامی جمہوریت ایک پابند آئین بندگی ہے جو اپنے اختیارات کو خدا کی دی ہوئی ہدایات کے مطابق اس کی مقررکردہ حدود کے اندر استعمال کرتی ہے-"  (مولانا مودودی -- اسلامی نظام زندگی اور اس کے بنیادی  تصورات)

"سیاسی کام میں ہمارے لئے سب سے بڑی رُکاوٹ بیوروکریسی اور فوج نے ڈالی۔ ان دونوں کی تربیت انگریز نے کی تھی اور اس تربیت کی بناء پر وہ ہرگز یہاں اسلامی حکومت کا قیام نہیں چاہتے تھے۔ جن لوگوں نے پاکستان بنایا تھا، اُن میں سے انگریز کے پروردہ زمیندار، سرمایہ دار بھی یہاں اسلام کی حکومت نہیں چاہتے تھے۔ ہمارے لئے صرف عوام کا جذبہ ہی رہ گیا تھا جس کو ہم کام میں لا سکتے تھے۔ چُنانچہ ہم نے اس جذبے کو مہم کی شکل میں اُبھارا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اب تک کسی کو یہ ہمت نہیں ہوئی کہ وہ اس ملک کو ایک سیکولر ریاست بنا سکے"
(مولانا مودودی رحمۃاللہ علیہ کا جماعت کی امارت سے سبکدوش ہونے سے پہلے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے آخری خطاب۔۔ صفحہ نمبر 320 روداد  جماعت اسلامی  حصہ سوم۔ مُرَتٌبہ شیخ افتخار احمد۔۔ شعبۂ تنظیم جماعت اسلامی پاکستان)

Popular Books